فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور
راولپنڈی(بیورورپورٹ) فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور ہوگئی۔جج اینٹی کرپشن علی نواز نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فواد چوہدری کو 2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔اینٹی کرپشن نے دینہ جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے این او سی کے لیے بھاری رشوت کا الزام لگایا تھا۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جبکہ چند روز قبل نیب نے بھی فواد چوہدری کو حراست میں لے لیا تھا۔