آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات

راولپنڈی(بیورورپورٹ) آرمی چیف کی دورہ ٔ امریکا کے دوران امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی سینٹرل کمانڈ  (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے فلوریڈا میں سینٹ کام کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ جنرل سید عاصم منیر اور کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی امور کو بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا گیا۔آرمی چیف نے دورے کے دوران سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept