صنم جاوید کا جیل سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ان کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔والد کے مطابق صنم پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مدمقابل ہونگی۔ ان کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کررہے ہیں۔والد نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا، وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept