کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد(بیورورپورٹ)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گا۔بجلی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ جس کے مطابق جنوری تا مارچ2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے  جب کہ اکتوبر تادسمبر 2022ء  کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ طلب کیا گیا ہے۔حکومتی درخواست بجلی کے یکساں ٹیرف نظام کے تحت نیپرا میں دائر کی گئی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept