اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 62ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ بحال
کراچی(بیورورپورٹ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث انڈیکس کی 62ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں 289پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تاہم اس کے بعد 645 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔آغاز میں اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس بڑھ کر 62737 پوائنٹس پر گیا اور مندی کے بعد انڈیکس کی 62000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی لیکن ریکوری کے بعد انڈیکس 62071 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔