وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات
اسلام آباد۔(بیورورپورٹ)وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزار ت داخلہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ ، شاہ فیصل مسجد کی تزئین و آرائش اور روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی نے کہا کہ شاہ فیصل کے نام پر تعمیر کی گئی مسجد کی تزئین و آرائش میں سعودی عرب کا تعاون قابل قدر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دنیا کے لیے مثال ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ حال ہی میں امام کعبہ کا دورہ پاکستان بہت اچھا رہا ۔ انہوں نے پاکستان میں آئندہ انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ شاندار منصوبہ ہے ، آئندہ حج میں کراچی کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جدہ نمائش میں پاکستان کے بھی مفادات ہیں ، وزارت داخلہ اس میں بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے ای پاسپورٹ کا عمل شروع کر دیا ہے،اس حوالے سے نئی مشینیں منگوائی جا رہی ہیں