ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر محکمہ زکوۃ و عشر کا اجلاس
گجرات(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر محکمہ زکوۃ و عشر کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر گجرات رضوان منظور، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی گجرات محمد تحسین سرفراز اور پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی لالہ موسی مجید احمد اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گجرات کے 187 طلباءو طالبات کے 36 لاکھ 36 ہزار کے وظائف اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لالہ موسی 162 طلباءو طالبات کے لیے 32 لاکھ 40 ہزار روپے روپے کے وظائف منظوری دی گئی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے دونوں ووکیشنل انسٹیوٹ کو فنڈز جاری کردئیے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ فنڈز ووکیشنل تعلمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعلیم اور وظائف کی مد میں خرچ کئے جائیں گے، مخیر حضرات اپنی زکوٰۃ محکمہ زکوۃ کے ذریعے مستحق افراد تک پہنچائیں، محکمہ زکوۃ شفاف انداز میں زکوٰۃ مستحق افراد تک پہنچا رہا ہے ہر فرد کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی فنڈز فوری طور فنڈز کا اجراء اور فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے۔