اسٹیٹ بینک کے 5 ہزار والے کرنسی نوٹ کے سیکیورٹی فیچر جاری

 اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 5 ہزار والے جعلی کرنسی نوٹوں کی خبروں کے بعد اس نوٹ کی اصلیت جانچنے کے لیے درجن سے زائد سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیے۔ایس بی پی کے مطابق 5 ہزار کے کرنسی نوٹ کے فرنٹ اور بیک پر مخصوص سکیورٹی فیچرز اصلی نوٹ کی شناخت کو مزید آسان بنائیں گے، جیسے کہ رنگ بدلتا جھنڈا جو مختلف زاویوں سے دیکھنے پرآپ کو رنگ بدلتا نظر آئیگا اور حفاظتی دھاگے میں پانچ ہزار کا ہندسہ آپٹیکل ویری ایبلز سیاہی کا استعمال اصلیت جانچنے میں مدد فراہم کرے گا۔مرکزی بینک کے مطابق ان سکیورٹی فیچرز میں ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ، روشنی میں نظر آنے والا ہندسہ بھی شامل ہے جس میں قائداعظم کی تصویر اور بڑا ہندسہ، جھنڈا کا رنگ بدلنا اور حفاظتی دھاگے میں پیلی اور نیلی چمکدار پٹیاں، ہندسے کی مالیت پانچ ہزار روپے بھی دیکھی جا سکتی ہے اور روشنی کے رخ پر نظر آنے والی قائداعظم کی تصویر کے علاوہ آر پار نظر آنے والا اردو میں پانچ ہزار کا ہندسہ بھی شامل ہے۔

 

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept