اقوام متحدہ میں غزہ کیلیے انسانی امداد بڑھانے کی قرار داد منظور

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے لیے انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے قرارداد منظور کرلی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قرارداد میں “دشمنی کے پائیدار خاتمے کے لیے حالات پیدا کرنے” کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ امریکا اور روس نے قرارداد کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ قرارداد کی مخالفت میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا۔یہ ووٹ مہینوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی مطالبات کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل  امریکا کے اعتراض کے بعد سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار موخر کردی گئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر چوتھی مرتبہ ملتوی کی گئی تھی۔علاوہ ازیں امریکا نے قرارداد میں جنگ بندی اور دشمنی کے الفاظ استعمال کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept