زائرین کو سال میں صرف ایک بار روضہ رسولؐ میں داخلے کی اجازت ہوگی
مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد نبوی جانے والے زائرین کو سال میں صرف ایک بار روضہ رسولؐ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق روضہ رسولؐ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بارجاری کیا جائے گا۔ یہ اجازت نامہ صرف ’نسک‘ یا ’توکلنا‘ ایپ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ روضہ رسولؐ میں داخلے کی اجازت سرف ان لوگوں کو ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔