غزہ کے بچوں کی زمین سے آٹا سمیٹنے کی دل دہلانے دینے والی ویڈیو وائرل

غزہ کی پٹی کی ایک دل دہلانے دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں معصوم بچے زمین پر گِرا ہوا آٹا اپنے ہاتھوں سے سمیٹ کر تھیلوں میں ڈال رہے ہیں۔اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جہاں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں تو وہیں غزہ میں خوراک اور پانی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، غزہ کے شہری خوراک اور پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک دل دہلانے دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچے سڑک  پر بکھرے ہوئے آٹے کو اپنے ہاتھوں سے جمع کر رہے ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں تین بچے سڑک پر گِرا ہوا آٹا اکٹھا کرکے پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ آٹا اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم غزہ کے معصوم بچے اب مٹی والا آٹا کھانے اور گندا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ سمیت دیگر 23 عالمی اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار 600 شہری بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں شہری بمباری سے زیادہ بھوک سے جان کی بازی کی ہار رہے ہیں۔ غذا کی قلت اور بھوک سے متعلق صورت حال افغانستان اور یمن سے بھی بدتر ہوگئی۔واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept