پاکستان کا بھارت میں ٹریڈ افسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ) نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کے سابقہ حکومتی پلان پر عملدرآمد روک دیا گیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دلی میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اتحادی دور میں ٹریڈ آفیسرز کے لیے مشتہر 40 اسامیوں میں نئی دلی بھی تھا۔ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق نگراں وزیراعظم نے نئی دلی کے سوا باقی مشتہر 39 بیرونِ ملک ٹریڈ افسران کی اسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept