پرتھ ٹیسٹ کے ہیرو خرم شہزاد آج وطن واپس پہنچیں گے

انجری کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آج میلبرن سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈاکٹرز سے مشورہ کرنے کے بعد پرتھ ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ری ہیب کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ میچ کے بعد پسلی میں فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے تھے۔نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا،میڈیکل پینل نے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کو نوجوان فاسٹ بولر کی انجری سے آگاہ کیا تھا۔پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔دوسری جانب 4 روزہ پریکٹس میچ میں ابرار احمد انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ نعمان علی کا بھی اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے اسپنر سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept