کراچی میں آئندہ تین روز موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان

کراچی(بیورورپورٹ)آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنک سے سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آج بھی بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے زیراثر ہے، ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر (14 ناٹیکل مائیل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں۔دن بھر خنک ہوائیں چلنے اور رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہیں۔کراچی میں آج صبح کم سے کم پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند بھی چھائی رہی، حد نگاہ کم ہوکر 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept