یوکرین کا امریکی پیٹریاٹ میزائل سے 3 روسی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ

یوکرین نے امریکا کے فراہم کردہ پیٹریاٹ میزائل سے روس کے تین ایس یو 34 لڑاکا بمبار طیاروں کو مار گرایا ہے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے یوکرینی صدر کو بتایا کہ جنوبی محاذ پر گزشتہ روز تین روسی ایس یو 34 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے اور یہ 22 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔دوسری جانب روسی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن روسی بلاگرز نے نقصان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے فراہم کردہ پیٹریاٹ میزائل استعمال کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ آزادانہ طور پر ان خبروں کی تصدیق نہیں کر سکا۔ یوکرین کی فضائیہ کے کمانڈر مائکولا اولیشچک نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا کہ “آج دوپہر کے وقت جنوبی سیکٹر میں تین روسی Su-34 لڑاکا بمبار کو مار گرایا‘‘۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept