اسرائیل کی پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری؛ 70 فلسطینی شہید

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے المغازی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو دیر البلاح کے الاقصی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو درجن سے زائد زخمیوں میں سے 10 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔المغازی پناہ گزین کیمپ میں زیادہ تر بے گھر ہونے والے خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر افراد ایک ہی خاندان سے تعلق ہے۔اسرائیلی حملے میں تین گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اسرائیلی فضائی حملوں سے المغازی اور دو دیگر پناہ گزین کیمپوں البوریج اور النصیرات کے درمیان مرکزی سڑکیں بند ہو گئیں جس سے ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی جب کہ 54 ہزار زخمی ہیں جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept