لکی مروت میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار
لکی مروت(بیورورپورٹ) تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا جو کامیاب نہ ہوسکا، پولیس نے جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا۔ لکی مروت میں واقع تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس نے بروقت رسپانس دے کر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے کوئیک رسپانس کے ذریعے دہشت گرد کامیاب نہ ہوسکے اور رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے، پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بروقت کاروائی سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا، حملہ ناکام بنانے پر ڈی پی او کی جانب سے جوانوں کا شاباش دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق دو دن میں یہ تیسرا حملہ ناکام بنایا گیا ہے۔