باکسنگ ڈے ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے، میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

پہلا روز

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے لیکن یہاں اوپنر ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد کینگروز کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، یہاں عثمان خواجہ 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بارش سے کھیل متاثر ہونے سے قبل مارنس لبوشین 14 اور اسٹیون اسمتھ 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور عامر جمال کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept