غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہے کہ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں شدت لائیں گے۔ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں آنے والے دنوں میں لڑائی کو مزید تیز کریں گے۔ یہ ایک طویل لڑائی ہوگی۔ غزہ میں کارروائی کرنے والے اسرائیلی فوجی بھی طویل جنگ کےحق میں ہیں۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنے حملوں کی شدت کم کرنی چاہیے۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مصر نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کا منصوبہ تجویز کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ڈیڑھ ماہ کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور غیر معینہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی ہوگی جس کا اختتام اسرائیل کے حملے کی معطلی پر ہوگا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اب تک اسرائیل کے حملوں میں 20 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہےجبکہ 54 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔