پاکستان ٹیم کا جذبہ خیرسگالی، آسٹریلیوی کھلاڑیوں اوراہلخانہ کو تحفائف پیش کیے

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیوی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کی فیمیلیز کو کرسمس پرتحائف پیش کیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آسٹریلیوی کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو کرسمس کی مبارکباد اور تحفے پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو میلبرن ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران پاکستان ٹیم کی طرف سے تحفے پیش کیے گئے۔ آسٹریلیوی کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ نے تحفائف پر پاکستانی پلئیر اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept