بلاول بھٹو کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

لاہور(بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض شہری محمد ایاز کی جانب سے کیا گیا ہے۔شہری کی  جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروادی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی  ظاہر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی  کا انتخابی نشان تلوار اور  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا انتخابی نشان تیر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز  کے صدر ہیں اور الیکشن ایکٹ 2017ء  کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رُکن ہوسکتا ہے۔ یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔شہری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 دسمبر کو ہوگی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept