عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(بیورورپورٹ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 2105ڈالر کی سطح پر آگئی۔اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2200روپے کے اضافے سے 222800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1886روپے کے اضافے سے 191015 روپے کی سطح پر آگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept