میلبرن ٹیسٹ؛ تھرڈ امپائر لفٹ میں پھنس کر رہ گئے

میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ لفٹ میں پھنس کر رہ گئے۔تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کے آغاز ہونے میں کچھ تاخیر ہوئی، جس سے کھلاڑی اور شائقین پریشان ہوگئے۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ لفٹ میں پھنس گئے تھے۔میچ رکنے پر فورتھ امپائر فل گلیسپی ایکشن میں آئے، تاکہ خالی باکس کو عارضی طور پر پُر کرسکیں تاہم اتنی دیر میں ایلنگ ورتھ کو لفٹ سے نکال لیا گیا تھا۔دوران میچ واقعے کے بعد 7 منٹ کھیل رکا رہا تاہم ایم سی جی نے عجیب و غریب صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے ٹوئٹ پر معافی بھی مانگ لی۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept