جِلدی امراض کی ادویات کا زیادہ استعمال ہڈیوں کیلیے نقصان دہ قرار

تائیوان(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جِلدی بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات کی زیادہ مقدار میں خوراکوں کا استعمال ہڈیوں کی بیماری کے خطرات میں اضافہ کر دیتا ہے۔تائیوان کے نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہاسپٹل میں کی جانے والی تحقیق میں 8000 مریضوں کے میڈیکل ریکارڈز کا مطالعہ کیا گیا۔تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے کارٹیکوسٹیرائیڈز (خون کی شریانوں کو سکیڑنے اور سوزش کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی کریمیں اور مرہم) استعمال کیے تھے ان کے آئندہ پانچ سالوں میں آسٹوپوروسس میں مبتلا ہونے اور ہڈی فریکچر ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔وہ افراد جو زیادہ مقدار میں ادویات کا استعمال کرتے تھے ان کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات 34 فی صد زیادہ تو تھے ہی لیکن وہ لوگ جنہوں نے کم مقدار میں دوا کا استعمال کیا ان میں اس کیفیت کے خطرات 22 فی صد زیادہ تھے۔تحقیق میں خواتین مردوں کے مقابلے میں اس مسئلے کا زیادہ آسان ہدف پائیں گئیں۔انتہائی مؤثر اور محفوظ ہونے کے ساتھ کورٹیکوسٹیرائیڈز کو قلیل مدتی استعمال کے لیے بنایا جاتا ہے کیوں کہ غلط استعمال کیے جانے پر سنجیدہ نوعیت کے مسائل کا سبب ہوسکتا ہے۔یہ ادویات جسم کے کیلشیئم اور وٹامن ڈی استعمال کرنے کے طریقے کو بدل کر ہڈیوں کی بیماری اور کمزوری کا سبب بن سکتی ہیں۔تحقیق کے مصنف چیا-یو چو کے مطابق جِلدی بیماریوں کے علاج کے لیے ٹوپیکل کورٹیکوسٹیرائیڈزکا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیئے اور معالجین کو ان کے ممکنہ نقصانات کا علم ہونا چاہیئے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept