سال 2023 ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم کیلئے مشکل ترین بن گیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کیلئے سال 2023 ٹیسٹ کرکٹ میں مشکل ترین ہوگیا۔سال 2023 میں بابراعظم ٹیسٹ میچ کی 9 اننگز میں ایک بھی سینچری اسکور کرنے سے قاصر رہے، ڈیبیو کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بابراعظم ایک سال میں ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہوں۔کیلنڈر ائیر کے آخری میلبرن ٹیسٹ کے دوران بھی بابراعظم کا بلا خاموش رہا، پہلی اننگز میں وہ محض 7 گیندوں پر ایک رنز بناسکے جبکہ دوسری اننگز میں 41 رنز بناسکے اور جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے۔سابق کپتان نے 9 اننگز میں 22.66 کی اوسط سے 204 رنز کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔واضح رہے کہ اسی سال بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر بابراعظم کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔