میلبرن ٹیسٹ؛ رضوان کا آؤٹ سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا

میلبرن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا آؤٹ سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر میلبرن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز پیٹ کمنز کی گیند پر محمد رضوان کے آؤٹ پر سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ سنایا۔صارفین کا کہنا ہے کہ ری پلے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسنیکو میٹر اور ہاٹ اسپاٹ پر واضح طور پر کوئی نشان نظر نہیں آرہا تو رضوان کو آؤٹ کیوں قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر گیند بلےباز کے دستانے کو چھوتی ہوئی فیلڈر کے ہاتھ میں جاتی ہے تو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 79 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept