واٹس ایپ کا ویب ورژن کے لیے متعدد فیچرز پر کام جاری

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کے لیے متعدد نئے فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ان فیچرز میں نیا سائیڈ بار، دوبارہ سے ڈیزائن کردہ ڈارک موڈ اور اپنی پروفائل کے لیے یوزر نیم بنائے جانے کا آپشن شامل ہے۔رواں برس کے ماہ اکتوبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ میٹا کی ذیلی ایپ یوزر نیم فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے بعد رابطے کے لیے ایک صارف کو دوسرے صارف کے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تاہم، اس وقت آزمائشی مراحل میں موجود یہ فیچر ایپ کے چند موبائل صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا۔لیکن اب واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے پیش کی جانے والی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اس فیچر کا دائرہ کار ویب ورژن تک وسیع کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔فی الحال واٹس ایپ ویب میں کمیونیٹیز، اسٹیٹس، چینلز اور نیو چیٹ کے بٹن ونڈو میں اوپر کی جانب بائیں طرف موجود ہیں لیکن نیا سائیڈ بار ان تمام کو براؤزر ونڈو کے بائیں جانب منتقل کر دے گا تاکہ صارفین متعدد ٹیبز کے درمیان باآسانی سوئچ کر سکیں۔سائیڈ بار کے علاوہ کمپنی ویب ورژن صارفین کے لیے اپنا یوزر نیم تبدیل کرنے کے فیچر پر بھی کام کر رہی ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept