پائلٹ نے غلطی سے مسافر برادر طیارے کی منجمد دریا پر لینڈنگ کرا دی
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں 30 مسافروں سے بھرے طیارے کو ایک پائلٹ نے غلطی سے ہوائی اڈے کے رن وے کے بجائے قریب ایک منجمد دریا پر اتار دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے سوویت دور کے مسافر بردار طیارے اینٹونووف-24 کی منجمد دریا پر لینڈنگ سے مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ٹرانسپورٹ ایکسیڈنٹ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ پولر ایئرلائنز کا طیارہ یاکوتیا کے علاقے میں زیریانکا کے قریب دریائے کولیما پر بحفاظت اتر گیا۔ تمام مسافر بحفاظت ہیں۔ایئرلائن کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں کسی قسم کی خرابی پیدا نہیں ہوئی تھی۔ طیارے کی منجمد دریا میں لینڈنگ پائلٹ کی غلطی تھی۔
ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔