سعودی عرب میں بھارتی جاسوس بلاگر گرفتار

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں بھارتی جاسوس بلاگر کو گرفتار کر لیا گیا۔سعودی سیکورٹی فورسز نے بلاگر زہاک تنویر کو 18 دسمبر کو اسلام مخالف  مواد شائع کرنے اورمملکت کے مفادات کو نقصان دہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا۔زہاک بھارتی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ زہاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی۔مئی 2020 کو متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، اسٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا تھا جبکہ قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔بحرین کے اسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل راؤ کو اسلام مخالف بیان دینے پر نوکری سے نکال دیا تھا۔ اپریل 2020 کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کے باعث میں نوکری سے نکالا گیا تھا۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept