سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت
معروف نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ ریپ کے وقت لڑکی کے نابالغ نہیں تھی۔واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور بعد ازاں انہیں ملک واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔نیپالی کرکٹر نے مقدمے کی سماعت کے دوران ضمانت پر رہتے ہوئے قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھی تھی۔سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی کھیل چکے ہیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سندیپ نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔