گھر میں آتشزدگی سے والدین اور بیٹی جھلس کر جاں بحق

لاہور(بیورورپورٹ)گھر میں آتشزدگی سے والدین اور بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ لاہور کے علاقہ چوہنگ میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث تین افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں میں افتخار حسین، اس کی بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔ تینوں افراد پانچ مرلہ مکان کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا وقوعہ ایک بجے کے قریب پیش آیا، مکان کے گراؤنڈ فلور پر کرایہ داروں نے ریسکیو کو آگ لگنے کی اطلاع دی، محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر آگ پر قابو پانے کی بھی کوشش کی، مگر ناکام رہے، تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے ریسکیو کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔ریسکیو نے پانی واٹر پائپ جوڑ کر پانی جائے وقوعہ پر پہنچایا اور آگ پر قابو پایا، تینوں جھلسنے والے افراد بالائی منزل پر واقع ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے، تینوں افراد کی لاشوں کو پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین فی الحال نہ ہو سکا۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept