پالتو جانوروں سے تنہا عمر رسیدہ افراد کی ذہنی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، تحقیق
گوانگ ژو(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں ایک تحقیق میں پایا گیا کہ وہ عمر رسیدہ افراد جو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ تنہا رہتے ہیں، ان میں ذہنی صلاحیت دیگر تنہا رہنے والے معمر افراد کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے۔جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ان عمر رسیدہ افراد کی بہتر ذہنی صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی ہے جو پالتو جانوروں کے مالک ہیں اور تنہا زندگی بسر کر رہے ہیں۔مطالعہ گوانگزو، چین میں سن یات سین یونیورسٹی میں ڈاکٹر یانزی لی اور ان کے ساتھیوں نے کیا۔ اس تحقیق میں اوسطاً 66 سال کے 7,945 معمر شرکا اور پالتو جانوروں کے درمیان تعلق کا پتہ لگایا۔نتائج میں پالتو جانور رکھنے کی وجہ سے شرکا کی ذہنی صلاحیت میں بہتری کا انکشاف ہوا۔ معمر افراد نے بول چال، اس میں روانی اور یادداشت میں بہتری کا مظاہرہ کیا۔