بھارت؛جنسی ہراسانی کیخلاف مزاحمت پردلت لڑکی کو گرم تیل میں پھینک دیا

لکھنؤ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف درندگی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش  کے علاقے باغ پت میں 18 سالہ دلت لڑکی کو جنسی حملے کے دوران مزاحمت کرنے پر گرم تیل کی کڑھائی میں پھینک دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے خاندان والوں کے ساتھ مقامی آئل مل میں کام کرتی تھی۔ آئل ملک کے مالک نے اپنے 3 دوستوں کے ساتھ مل کر دلت لڑکی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور لڑکی کے مزاحمت کرنے پر اسے کھولتے ہوئے تیل کی کڑھائی میں پھینک دیا۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں دہلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے اسپتال میں ریکارڈ کرائے گئے لڑکی کے بیان کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept