کینسر اور عمر میں اضافے کے درمیان تعلق؟
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسی دنیا میں اس بات کے کافی شواہد سامنے آئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ کینسر اور بڑھاپے میں آپس میں گہرا تعلق ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں سیل اسٹریس بائیولوجی کے چیئرپرسن اور آنکولوجی کے پروفیسر اینڈری گُڈکوف نے بتایا کہ کینسر جیسے مرض سمیت زیادہ تر دائمی اور سنگین امراض کے لیے عمر، خطرناک عوامل میں سے ایک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے 60 فیصد افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ یہ مرض 70 فیصد عمر رسیدہ افراد کی اموات کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ادویات سازی اور حفظانِ صحت میں ترقی نے انسانی زندگی میں اضافے کی امید کو مزید تقویت بخشی ہے بزرگ آبادی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے کینسر کی شرح بھی بڑھنے کی پیشگوئی کی جاتی ہے۔کئی اہم عوامل ہیں جو عمر رسیدگی اور کینسر دونوں کو متاثر کرتے ہیں جیسے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ خلیوں کو پہنچنے والا نقصان اور قوت مدافعت میں کمی۔ درج ذیل چارٹ میں عمر میں اضافہ اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے جو کینسر کا سبب بنتے ہیں: