پی ٹی آئی بھارت کیساتھ مل کر پاک فوج کا مذاق بنا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھارت کے ساتھ مل کر پاک فوج کا مذاق بنا رہی ہے، پاک فوج تو ہماری بقا کی ضمانت ہیں, کچھ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے اور ایسا کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی تضحیک قابل قبول نہیں ہے، جو ذمہ داران ہیں اپنے سیاسی مفادات کی خاطر اس کی مہم چلاتے ہیں لہٰذا ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اگر ملکی مفاد اور شہدا کو مذاق بنائیں گے تو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہیے، شہداء کی توہین کرنے والے اکاﺅنٹس کی شناخت کی جائے گی اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بہت سے اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جا رہے ہیں لیکن کچھ فالورز پاکستان میں بھی ہیں، پاکستان اور بیرون ملک ملوث لوگوں کی لسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور سیاسی جماعتوں پر تنقید کریں شہدا کی کسی سے کیا لڑائی ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کو رپورٹ کیا گیا، شہدا کا مذاق بنانے والے ملک دشمن ہیں، ان شہدا کی توہین کی جرات کہاں سے آتی ہے، سب سے پہلے پاکستان ہے ملک ہے تو سیاست ہے اور سیاستدان ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا جعلی اکاؤنٹس بناکر پاک فوج کی تضحیک کی گئی، پی ٹی آئی نے وزیرستان کے شہداء کی قربانیوں کی تضحیک کی اور لسبیلہ میں بھی شہدا کا مذاق بنایا گیا تھا، اس جماعت کا ماضی میں بھی ٹریک ریکارڈ ہے کہ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کے حوالے سے توہین آمیز اور تضحیک آمیز مہم سوشل میڈیا پر چلائی، ہم اس طرح کے گھناﺅنے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept