روس کے صدر نے تیسری عالمی جنگ سے خبردار کردیا
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی رہنماؤں کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے خبردار کردیا۔پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کا مسئلہ سنگین ہے۔ یوکرین میں مغربی فوج موجود رہی تو دنیا میں تیسری عالمی جنگ ہوسکتی ہے۔انہوں نے اپنی جیت پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا سمجھتے تھے کہ ہماری جیت پر وہ تالیاں بجائیں گے۔ میری جیت سے ملک اور مضبوط ہوگا۔ امریکا سمیت مغرب میں کوئی جمہوریت نہیں۔ روس میں انتخابی نظام امریکا سے زیادہ شفاف ہے۔یوکرین میں امن کے لیے کس سے بات کریں یہ دیکھنا ہوگا۔ موجودہ یوکرینی صدر سے بات نہیں ہوسکتی۔روسی صدر نے چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کےخلاف پابندیاں ختم ہوں جائیں گی۔ چین اور روس کے درمیان پائیدار تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ولادیمیر پیوٹن 87 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچویں مرتبہ روس کے صدر منتخب ہوئے ہیں ۔