کفایت شعاری مہم؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین و گاڑیاں واپس کردیں
اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق انہوں نے اسپیکر ہاؤس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کردیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس حوالے سے کہا کہ زیادہ اہل کار نہیں چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔انہوں نے 6 سکیورٹی گاڑیاں بھی واپس کرتے ہوئے رواں سال کے اسپیکر ہاؤس اور دفتر کے تمام اخراجات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں کفایت شعاری پالیسی جاری