صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کاپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

لاہور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال اور ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ موجود تھے۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دکھی انسانیت کو کسی صورت پریشان نہیں دیکھ سکتے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ بھی تمام دیگر کارڈیالوجی ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھا رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ کمپنی کوپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے موڈیولر تھیٹرز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept