آصف زرداری کی احتساب عدالت میں صدارتی استثنیٰ کی درخواست

اسلام آباد(بیورورپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے احتساب عدالت میں صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست دائر کی کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر بھی شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept