چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کی جیت کا جشن! 17 مسلمان نوجوان 6 سال بعد رہا
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے جرم میں سزا بھگتنے والے 17 مسلمان نوجوانوں کو بالآخر بری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں برہان پور کے 17 مسلمان نوجوانوں پر الزام عائد کیا تھا کہ سال 2017 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر اِن لوگوں نے جیت کر جشن منایا تھا۔مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے ہندو شکایت کنندہ اور سرکاری گواہوں اور پولیس کے کہنے پر جھوٹے بیانات دینے پر مجبور کرنے کے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمے کو من گھڑت قرار دیا اور ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
سال 2023 اکتوبر میں رہائی پانے والے ملزمان نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ انہیں مارا پیٹا گیا جبکہ زبانی طور پر بدسلوکی کی گئی، ملزمان میں دو بچوں کے سالہ باپ نے 2019 میں خودکشی کر لی تھی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔