لاہور ہائیکورٹ؛ تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست خارج

لاہور(بیورورپورٹ) ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی تھی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے دوران سماعت درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔درخواست گزار کے مطابق پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو پانچ سال کرکے ترمیم کی لیکن رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 5سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept