پی سی بی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی آج ہیڈکوارٹر میں مصروف دن گزاریں گے، ان کی تمام ڈائریکٹرز سے ملاقات ہوگی، پہلے مرحلے میں ایچ آرڈائریکٹر فیصل ملک ملازمین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔محسن نقوی پہلے ہی ملازمین کم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، ان کا موقف ہے کہ 11 کھلاڑیوں کیلئے 900 افراد ملازم ہیں۔ بورڈ میں ملازمین کی ترقی و تنزلی کو پرفارمنس سے مشروط کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ جو کام کرے گا اس کو انعام، نااہل ملازمین کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔بورڈ معاملات میں شفافیت اور بہتری لانے کے لیے نئے لوگوں کو بھی موقع مل سکتاہے۔ بورڈ میں بڑے عرصے سے موجود چند اہم فیصلہ سازوں کو اپنے عہدے بچانے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔پی سی بی چیئرمین تمام شعبوں کےسربراہان سے ملاقات کرکے تفصیلی بریفینگ لیں گے، جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔محسن نقوی کی یہ خواہش ہے کہ بورڈ میں کوالٹی ورک ہونا چاہیے اور ہر شعبہ پہلے سے زیادہ متحرک ہو تاکہ بورڈ کی کارکردگی اور نیک نامی میں اضافہ ہو۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept