کیویز کیخلاف سیریز کیلئے پرفارمز کو منتخب کرنے کی ہدایت
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تربیتی کیمپ کیلئے پی ایس ایل پرفارمرز کو منتخب کرنے کی ہدایت کردی۔کیویز کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اعلیٰ حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی، اس ملاقات میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور متعلقہ حکام شریک تھے۔اس موقع پر محسن نقوی نے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا جبکہ میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی ایس ایل9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور بالرز کے بارے رپورٹ پیش کی۔دوسری جانب پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں سمیت 25 پلئیرز پر مشتمل دستے کو فوجی ٹریننگ کیلئے کاکول کیمپ بھیجا جائے گا۔