کیا چائے زندگی طویل کرسکتی ہے؟

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ روزانہ دو یا اس سے زیادہ کپ چائے پینے سے زندگی کی میعاد بڑھ جاتی ہے بنسبت ان لوگوں کے جو بالکل بھی چائے نہیں پیتے۔اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق تحقیق ٹیم نے چائے پینے اور ان آبادی میں موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا ہے جہاں زیادہ تر کالی چائے پی جاتی ہے۔تحقیق کے لیے ماہرین نے برطانیہ کے یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا، جو کہ ملک بھر کے لوگوں کا بائیو میڈیکل ڈیٹا بیس ہے۔اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 5 لاکھ مرد اور خواتین شرکا شامل تھے۔ جنہوں نے ایک دن میں پیے جانے والے چائے کے کپوں کی اوسطاً تعداد کی اطلاع دی۔ ان میں کالی، سبز اور دودھ مع چینی والی چائے شامل تھیں۔ ماہرین نے شرکا کے جینیاتی معلومات کا بھی استعمال کیا۔مطالعے میں پایا گیا کہ باقاعدگی سے چائے پینے والوں میں سے تقریباً 90 فیصد شرکا کالی چائے پیتے تھے۔ اور وہ لوگ  جو روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ چائے پیتے تھے ان میں متعدد وجوہات کی بنا پر مرنے کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم پایا گیا۔جب محققین نے موت کی مخصوص وجوہات پر نظر ڈالی تو چائے پینے کا تعلق فالج، کورونری دل کی بیماری اور عمومی امراض قلب کے کم خطرے سے پایا گیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept