صدر پی ٹی آئی گجرات کی نظر بندی، جسٹس شہباز رضوی کی کیس جسٹس امجد رفیق کو بھیجنے کی سفارش

لاہور(بیورورپورٹ)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے پی ٹی آئی گجرات کے صدر سلیم سرور کی نظر بندی سے متعلق کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں بھیجنے کی سفارش کر دی۔پی ٹی آئی گجرات کے صدر سلیم سرور کی نظر بندی کے خلاف سلیم سرور کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جسٹس شہباز رضوی نے سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نظر بندی کا حکم سیاسی سرگرمیاں روکنے کے لیے ہے، پی ٹی آئی گجرات کے صدر سلیم سرور کو رہا کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں بھیجنے کی سفارش کر دی، سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept