لٹریسی ڈے کی تقریبات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے تمام کمیٹیوں کو ہدایت جاری کر دی
لاہور(بیورورپورٹ)لٹریسی ڈے کی تقریبات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے تمام کمیٹیوں کو ہدایت جاری کر دی”آٹھ ستمبر کو منائے جانے والے لٹریسی ڈے کے موقع پر کی جانے والی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم جائزہ اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کی زیر قیادت منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری نے فوکل پرسن کے طور پر اجلاس کی صدارت کی اور تمام کمیٹیوں کے کنوینیئرز سے اب تک کی گئی تیاریوں کی تفصیلات حاصل کیں۔اجلاس میں کمیٹیوں نے اب تک کی جانے والی تیاریاں، اقدامات، اور مکمل کیے گئے کاموں کی رپورٹ پیش کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ ہر کمیٹی اپنے اپنے ٹاسک کی ایک چیک لسٹ تیار کرے تاکہ تمام سرگرمیوں کو منظم طریقے سے انجام دیا جا سکے اور کسی بھی اہم پہلو کو نظر انداز نہ کیا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری نے تمام متعلقہ افراد اور کمیٹیوں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ باقی ماندہ اقدامات کو تیزی سے مکمل کریں اور کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہر کام کی تکمیل پر چیک لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ تقریب کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور لٹریسی ڈے کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منایا جا سکے۔