سعودی عرب کی فلاڈیلفیا راہداری سے متعلق نیتن یاہو کے بیان کی سخت مذمت

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے غزہ میں فلاڈیلفیا کوریڈور سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی عرب نے غزہ مصر سرحد کے بارے میں اسرائیلی بیانات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مملکت اس معاملے پر قاہرہ کے ساتھ کھڑی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ رات جاری ہونے والے ایک بیان میں مصر کی سرحد سے متصل جنوبی غزہ میں فلاڈلفیا کوریڈور پر اسرائیلی عزائم کی سخت مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں فلاڈیلفیا راہداری میں فوجیوں کو رکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلاڈیلفیا کوریڈور یا زیادہ درست الفاظ میں کہا جائے تو غزہ کے جنوبی اختتامی مقام کو ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔مصر نے کہا ہے کہ وہ راہداری پر اسرائیل کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔سابق فوجی جنرل بینی گینٹز، جنہوں نے جون میں عہدہ چھوڑنے تک نیتن یاہو کی جنگی کابینہ میں خدمات انجام دیں، نے فلاڈیلفیا کے بارے میں وزیر اعظم کے موقف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر زور دیا۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept