مٹھی بھر دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ(بیورورپورٹ)وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ ڈھونڈ کر معصوم افراد کو قتل کرتے ہیں۔کوئٹہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ بلوچستان کابینہ نے صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کردی اور کوئٹہ شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے اتفاق رائے سے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ، صوبائی کابینہ معصوم پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد بلوچیت کے نام پر بلوچ روایات کو پامال کیا گیا، مٹھی بھر دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ ڈھونڈ کر معصوم افراد کو قتل کرتے ہیں۔