صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس
لاہور(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران نشتر ہسپتال ملتان، چلڈرن ہسپتال ملتان اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جاری ری ویمپنگ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران، کنٹریکٹر اور ایکسیئن نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کنٹریکٹرز کو دو شفٹوں میں کام بڑھا کر نشتر ہسپتال ملتان، چلڈرن ہسپتال ملتان اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ری ویمپنگ منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نشتر ہسپتال ملتان کی ایمرجنسی اور او پی ڈی، چلڈرن ہسپتال ملتان کی ایمرجنسی، او پی ڈی اور ان ڈور وارڈز اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی و دیگر شعبہ جات کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے ری ویمپنگ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ری ویمپنگ منصوبوں میں معیار اور شفافیت بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ متعلقہ افسران کو سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ملتان کے تینوں ہسپتالوں کے ذمہ داران، متعلقہ ایکسیئن، کنٹریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی۔