شمالی غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ اسکول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسکول کی پناہ گاہ میں موجود آٹھ فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ وسطی غزہ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں بھی پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا الجزیرا کے مطابق جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 33 فلسطینی شہید ہو گئے۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ 26 سالہ ترک نژاد امریکی کارکن آیسنور ایزگی ایگی کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیتہ کے قریب غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف احتجاج کے دوران قتل کر دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں کم از کم 40,878 افراد جاں بحق اور 94,454 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept